بلگاوی، 5؍جولائی(ایس او نیوز)رانی چنماںیونیورسٹی کرناٹک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے جاریہ تعلیمی سال سے بی کام کے طلبہ کے لئے جی ایس ٹی پر مضمون متعارف کیا ہے ۔رانی چنماںیونیورسٹی کے وائس چانسلر شیوانند بی ہوسامانی نے بتایا کہ جی ایس ٹی ،بی کام کے طلبہ کے پانچویں اور چھٹے سمسٹرمیں پڑھایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی۔اول۔اور جی ایس ٹی دوم،ٹیکس کے نظام کے مضامین کے بجائے متعارف کیا جائے گا۔ اس میں جی ایس ٹی کی تمام خصوصیات ہوں گی تاکہ طلبہ کو ان کی ڈگری کی تکمیل سے پہلے ہی اگلے محصول کی پالیسیاں سمجھنے میں آسانی ہو۔انہوں نے کہاکہ ہماری ریاست کی پہلی یونیورسٹی ہے جس میں جی ایس ٹی کے کورس کی شروعات کی گئی ہے ۔ہم نے پہلے ہی نصاب تیار کیا ہے اور اساتذہ کیلئے تربیتی مینول تیار کیا گیا ہے ۔باگل کوٹ،وجئے پورا اور بیلگاوی کے تقریبا15000طلبہ کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تدریسی فیکلٹی کو جی ایس ٹی پر ٹریننگ دی گئی ہے ۔یونیورسٹی جس سے ملحقہ 300کامرس ڈگری کالجس ہیں میں عنقریب جی ایس ٹی پر علحدہ ویب سائٹ ہوگی، تاکہ طلبہ کو نئے ٹیکس کے سسٹم کی خصوصیات سے واقف کروایاجاسکے ۔